منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اوباش افراد نے دوشیزہ کوبے آبروکردیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد اوباش افراد نے دوشیزہ کوبے آبرو کردیا جبکہ مختلف مقامات پر سبزباغ دکھاتے ہوئے 6خواتین اور3افراد کو اغواء کرلیاگیا پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کرکے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ باہلک کے علاقہ پنڈی شیخ موسیٰ کی رہائشی اکبربی بی نے بتایا کہ اوباش عدیل گھرداخل ہوا اور زبردستی ہوس کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا۔

تھانہ سرگودھا کے علاقہ گلستان کالونی کے بلاک کے رہائشی اصغرنے بتایا کہ اسکی جواں سالہ بیٹی(و)بازار سے سودا سلف لینے جارہی تھی کہ اوباش ملزم وحید نے خواتین ساتھی کی مدد سے اغواء کر لیا ڈجکوٹ کے علاقہ 269ر۔ب کے رہائشی اللہ رکھا کا کہنا ہے کہ ملزمان عمران وغیرہ نے اسکی بیٹی(ر)کواغواء کر لیا روشن والا کے علاقہ 269ر۔ب کے رہائشی الیاس کی جواں سالہ بیٹی(ک)کوملزمان رحمان وغیرہ،ٹھیکریوالہ کے علاقہ 75ج ب کے رہائشی امان اللہ کی بیٹی(ش)کونامعلوم ملزمان،تھانہ ستیانہ کے علاقہ 433گ ب کے رہائشی اکرم کی اہلیہ(و)کوملزمان ابراہیم وغیرہ اورقصبہ تاندلیانوالہ کے بشیراحمد کی بھانجی (س) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان اٹھا کر لے گئے۔

علاوہ ازیں تھانہ بلوچنی کے علاقہ 61ر۔ب کے رہائشی سیف اللہ نے بتایا کہ اس کا اٹھارہ سالہ بیٹا حسنین گھرسے ڈیوٹی پرگیا واپس نہ آیا،ڈجکوٹ کے علاقہ 269ر۔ب کے رہائشی منصورانجم نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے بھانجے ابوہریرہ کو اغواء کرلیا اس نے ملزمان احمد وغیرہ پراغواء کرنیکا شبہ ظاہر کیا ہے اورتھانہ گلبرگ کے علاقہ اے بی سی روڈ کے رہائشی فہد نے بتایا کہ اس کا والد محمود گھر سے باہر گیا جوکہ واپس نہ آیا تلاش کرنے کے باوجود بھی کوئی سراغ نہ مل سکا تاہم پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…