منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

'مذہب کے نام پر قتل کرنے والوں نے قرآن نہیں پڑھا'

datetime 23  دسمبر‬‮  2014 |

بولی وڈ سٹار سلمان خان عموماً سوشل میڈیا کے ذریعے ہلکے پھلکے پیغامات یا فلموں کی تشہیر ہی کرتے ہیں۔

تاہم، پاکستان کے شہر پشاور میں ایک اسکول پر شدت پسندوں کے حملے میں 130 سے زائد بچوں کی ہلاکت پر ان کے سنجیدہ خیالات سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے اس واقعہ پر ٹوئٹر کے ذریعے کہا ‘ جہاد کا مطلب کوشش ہے۔ اچھا بننے کی کوشش۔آج جہاد کا سب سے زیادہ غلط مطلب لیا جاتا ہے’۔

‘لوگوں نے فساد کو جہاد بنا دیا۔۔۔ خواتین پوری طرح مردوں کے برابر ہیں اور ان کے بھی مردوں جتنے حقوق ہیں۔۔۔ مذہب کے نام پر قتل کرنے والوں نے قرآن نہیں پڑھا’۔

سلمان نے ٹوئیٹر پر اپنے تاثرات ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ اردن کی ملکہ رانیہ کی کچھ پوسٹس ری ٹوئیٹ بھی کیں۔

ملکہ کی ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا تھا ‘آخر کب تک معصوم بچے انتہا پسندی کی بھیانک قیمت ادا کرتے رہیں گے’۔

سانحہ پشاور کے کچھ دنوں بعد سلمان نے 19 دسمبر کو ٹوئیٹر پر لکھا تھا ‘ایک معصوم جان بچانا پوری انسانیت بچانے جیسا ہے، اسی طرح ایک معصوم کی جان لینا پوری انسانیت کی جان لینے جیسا ہے۔۔۔۔۔سب سے بڑا جرم ایک معصوم کی جان لینا ہے۔۔ حتی کہ جنگ کے دوران بھی آپ بچوں، عورتوں، بزرگوں، مذہبی مقامات اور زراعت کو نشانہ نہیں بنا سکتے ‘۔

‘وہ ہم میں سے نہیں جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے محفوظ نہ ہوں’۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…