پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

لندن میں 10 سالہ بچی سارہ کا قتل، پولیس جہلم میں ملزم عرفان کے بھائی کے گھر پہنچ گئی

datetime 24  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم(این این آئی)لندن کے نواحی علاقے سے گھر سے 10 سال کی بچی سارہ کی لاش ملنے سے متعلق کیس میں پولیس جہلم میں پاکستانی نژاد ملزم عرفان کے بھائی کے گھر پہنچ گئی۔جہلم میں پولیس نے سارہ قتل کیس کے مطلوب ملزم عرفان کے بھائی عمران سے پوچھ گچھ کی اور عمران نے پولیس کو بتایا عرفان سے ملاقات ہوئی نہ ان کے ٹھکانے کا علم ہے، عمران نے یہ دعوی بھی کیا کہ سارہ کی موت سیڑھیوں سے گر کر گردن ٹوٹنے سے ہوئی۔خیال رہے کہ کیس میں سارہ کے والد عرفان، سوتیلی ماں بینش اور چچا فیصل نامزد ہیں۔

ملزمان لاش ملنے سے ایک دن قبل پاکستان روانہ ہوئے تھے، سرے پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم میں سارہ کی موت کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا لیکن پوسٹ مارٹم میں سارہ کے جسم پر ایک سے زیادہ پرانے زخم کے نشانات پائے گئے۔سارہ قتل کیس میں لندن کی پولیس نے مطلوب ملزم عرفان تک پہنچنے کیلئے پاکستان سے بھی رابطہ کر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…