ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بٹگرام،چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے پر 2 مقامی افراد کو خراج تحسین

datetime 23  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بٹگرام (این این آئی)خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام کے چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے پر 2 مقامی افراد کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس حوالے سے صاحب خان نے بتایا کہ چیئر لفٹ کی رسیاں ٹوٹنے کا واقعہ صبح 7 بجے ہوا، ہم 8 سے 9 بجے کے درمیان وہاں پہنچے، شام کو مقامی افراد نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔صاحب خان کے مطابق ہیلی کاپٹر سے ایک بچے کو ریسکیو کیا گیا، دیگر 7 افرادپھنسے ہوئے تھے، ہم نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور تمام 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

مقامی شہری جاوید ناصر نے کہا کہ ان دونوں نے جس طرح ریسکیو آپریشن کیا پوری قوم کو فخر ہے، دونوں افراد کو ایک لاکھ روپے بطور انعام دینا چاہتا ہوں۔حبیب رحمن نے کاہ کہ ہیلی کاپٹر کو چیئر لفٹ کے اوپر لایا گیا اور رسیاں پھینکی گئیں، ایک شخص نے خود کو رسی سے باندھا تو اسے ریسکیو کیا گیا، دیگر نے انکار کیا۔انہوں نے کہا کہ پھنسے افراد کو راضی کرنے کی انتھک کوشش کی گئی مگر وہ نہ مانے، اس سے زیادہ کچھ نہیں کیا جا سکتا تھا۔واضح رہے کہ بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد کو نکالنے کے لیے کئی گھنٹے سے جاری ریسکیو آپریشن مکمل کر کے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…