بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافے کی تیاری ، سی پی پی اے نے بجلی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی
اسلام آباد (این این آئی)بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تیاری ، سی پی پی اے نے بجلی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے درخواست پر 30 اگست کو سماعت ہوگی،منظوری کی صورت پر صارفین پر 35ارب روپے کا مزید بوجھ پڑے گا۔
بجلی پھر مہنگی،قیمت میں کتنے روپے فی یونٹ اضافہ ہو گا ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں