نارووال( این این آئی)چھپکلی زدہ دودھ کی چائے پینے سے نو بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں بستان میں دودھ میں چھپکلی گر گئی تھی جس کا گھر والوں کو علم نہ ہو سکا۔اہل خانہ نے صبح اسی دودھ سے چائے بنا کر بچوں کو دے دی جس کی وجہ سے نو بچوں کی حالت غیر ہو گئی اور انہوں نے قے کرنی شروع کر دی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر تمام بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا۔بچوں میں سیف اللہ، اسد، مریم، فروا، سمرا، شاداب، آنسہ، عبداللہ اور خضرا شامل ہیں۔ ریسکیورز 1122 کے مطابق تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔