لاہور (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کی گرفتاری کیلئے ڈیرہ غازی خان میں انٹی کرپشن کے چھاپے جاری ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان انٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ زرتاج گل اور ان کے شوہر ہمایوں اخوند کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج ہے، ان کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں 10 فیصد تک کمیشن لینے کا الزام عائد ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کے اکثر رہنماؤں کو حکومت نے 9 مئی واقعات، سائفر اور کرپشن الزامات کے تحت جیلوں میں بند کر رکھا ہے یا کیسز چلائے جا رہے ہیں۔ زرتاج گل کے خلاف بھی کرپشن الزامات کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔