بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

افغانستان کے چیف ا ف جنرل سٹاف کی دہشت گردوں کے خلاف مکمل تعاون کا یقین

datetime 23  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی۔۔۔۔ افغانستان کے چیف ا ف جنرل اسٹاف شیر محمد کریمی اور ایساف کمانڈر جنرل جان کینبل نے فوجی ہیڈکوارٹر میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق افغان جنرل اور ایساف کمانڈر نے سانحہ پشاور پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انہوں نے سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کو یقین دلایا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور طالبان کے خلاف ہر ممکن کارروائی کی جائے گی۔ افغان چیف جنرل محمد کریمی اور ایساف کمانڈر جنرل کینبل نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری ا پریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کی اور دہشت گردوں کے خلاف مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق تینوں سپہ سالار کے درمیان سرحد پر خفیہ معلومات کے تبادلے اور تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوئی جب کہ اس موقع پر سرحدوں پر تعاون بڑھانے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…