منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

آخر مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی اعتراف کر ہی لیا، کلک کر کے آپ بھی جانیں

datetime 23  دسمبر‬‮  2014 |

سری نگر۔۔۔۔مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی انتخابات کسی بھی طرح عوام کے حق خود ارادیت کا متبادل نہیں ہوسکتے۔سری نگر میں بحیثیت وزیراعلیٰ اپنی آخری پریس کانفرنس کے دوران عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے ریاستی انتخابات کو پاک بھارت تعلقات یا مسئلہ کشمیر سے جوڑنا غلط ہے۔ یہ کسی بھی طرح حق خود ارادیت کا متبادل نہیں ہوسکتے۔ انتخابات کا مقصد صرف اور صرف وادی کے عوام کو بہتر انتظامیہ فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی ان انتخابات کا دوسرا جواز پیش کرتا ہے تو وہ سراسر غلط ہے، اس سے آئندہ انتخابات کے لئے بھی مسائل پیدا ہوں گے۔عمرعبداللہ کا کہنا تھا کہ گو بھارت اور مقبوضہ ریاست کی انتخابی مہم کے دوران نریندر مودی نے بی جے پی کے بعض متنازع نعروں پر خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ جماعت بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر اور کشمیر کے بھارتی وفاق میں مکمل انضمام جیسے اہداف بھول چکی ہے، اس لئے ان کی جماعت وادی میں بی جے پی کے ساتھ شراکت اقتدار کے کسی اتحاد میں شامل نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں حریت پسند جماعتوں نے مکمل بائیکاٹ کررکھا تھا جبکہ انتخابی نتائج کے مطابق ریاستی اسمبلی میں محبوبہ مفتی کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو برتری حاصل ہے جبکہ بی جے ہی دوسرے، کانگریس تیسرے اور عمر عبداللہ کی نیشنل کانفرنس چوتھے نمبر پر ہے تاہم کسی بھی جماعت کو حکومت سازی کے لئے واضح اکثریت حاصل نہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…