بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑاجاسکتا، نواز شریف

datetime 23  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہاہے کہ شہریوں کی جان ومال سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑاجاسکتا۔وزیراعظم نوازشریف اپنی تمام سرکاری مصروفیات کو ترک کرکے قومی سلامتی کے امور میں بنیادی اصلاحات پر غور اور سینئر معاونین و قانونی ٹیم سے مشاورت کررہے ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزرا، قانونی ماہرین و مشیر اور پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران انسداددہشتگردی قوانین اورموجودہ صورتحال سینمٹنے کی حکمت عملی پرمشاورت کی جارہی ہے اس کے علاوہ دہشتگردی کی بنیادی وجوہات اوراس سینمٹنیسے متعلق قانون سازی کے امور پربھی غور کیا جارہا ہے۔اجلاس کے دوران آئی جی اسلام آباد نے وزیراعظم کو وفاقی دارالحکومت کی اہم عمارتوں کی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی، اس کے علاوہ انہیں لال مسجد کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں،عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑاجاسکتا۔ ملک میں آباد کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے ہر شہری کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ ملک کو درپیش غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کئے جائیں اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے انٹیلی جنس معلومات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…