اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

روس سے مارچ سے قبل ایل این جی کی سپلائی شروع ہو نے کا امکان

datetime 23  دسمبر‬‮  2014 |

اسلام آباد۔۔۔۔ پاکستان اورروس نے کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن بچھانے کے ایک ارب 70کروڑڈالر کے منصوبے پر دستخط کردیے ہیں۔امکان ہے کہ اگلے سال مارچ سے قبل ایل این جی کی سپلائی شروع ہوجائے گی۔پاکستان اورروس کے مابین کئی دہائیوں بعددفاعی شعبے میں معاہدہ کے بعد یہ پہلا توانائی منصوبہ ہے۔اس توانائی معاہدہ پرروسی وزیر دفاع کے دورہ کے موقع پردستخط ہوئے۔جنرل ضیا کیاقتدارمیں ا?نے سے پہلے روس نے کراچی میں اسٹیل ملز لگانے میں مددکی اورا?ئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے ساتھ بھی تعاون کیا۔یہ کمپنی تیل وگیس کی تلاش کیلئے ابھی تک روس سے ملنے والے ا?لات استعمال کررہی ہے۔پاکستان اس وقت ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے متبادل کے طور پر دوایل این جی پائپ لائن منصوبوں پرکام کررہاہے ،ان منصوبوں میں ایل این جی گوادر پائپ لائن اورکراچی سے لاہور ساؤتھ پائپ لائن شامل ہے۔حکومت نے گوادرایل این جی پائپ لائن اورٹرمینل کے قیام کیلئے چین کے ساتھ تین ارب ڈالر کے معاہدے پربھی دستخط کئے ہیں۔قبل ازیں پاکستان نے روس اورچین کو ایران پاکستان گیس پائپ لائن بچھانے کی پیشکش کی تھی لیکن ایران پرپابندیوں کے باعث دونوں ملک پیچھے ہٹ گئے۔ذرائع نے بتایاروسی وزیردفاع کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پرپاک روس مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں ماسکو کو ایک ارب 70کروڑ ڈالر مالیت کی کراچی تا لاہور ایل این جی پائپ لائن بچھانے کی پیشکش کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں دونوں ملکوں کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اچھی پیشرفت ہوئی۔سرکاری حکام نے بتایاکہ ایل این جی ٹرمینل پرکام جاری ہے اوراگلے سال مارچ تک ایل این جی کی فراہمی شروع ہوجانے کاامکان ہے۔تیل وگیس کے ریگولیٹری ادارے اوگرا نے ایس این جی پی ایل اورایس ایس جی سی کومذکورہ پائپ لائن کیلئے صارفین سے اضافی فنڈزلینے کی اجازت دیدی ہے۔ایل این جی منصوبہ کیلئے ایس این جی پی ایل 75 کروڑ ڈالر جبکہ ایس ایس جی سی 30 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کامنصوبہ بنایاہے۔حکومت ساؤتھ ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر کاٹھیکہ حکومتی سطح پر روس کودیناچاہتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…