سرگودھا(این این آئی)سرگودھا ریجن کا ایک اور 26 سالہ فوجی جوان وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا۔اس طرح تین روز میں دو جوان وطن پر قربان ہو گے جن کو ان کے آبائی مقامات قومی پرچم کے سائے میں سلامی دیتے ہوئے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا جائے گا
جہاں ان کی قبروں پر پھول چڑھائے جائیں گے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ وادی سون کے گاؤں اوچھالی کے محلہ چونترہ کا 26 سالہ نوجوان محمد ظہیر اعوان پاک فوج میں وانا کے مقام پر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔اسی طرح دو یوم قبل مٹھہ ٹوانہ کے چک47/8کا جوان حسنین اشتیاق اعوان پاک آرمی میں بلوچستان کے علاقہ کیچ میں خدمات انجام دیتے ہوئے دھشت گردوں سے مقابلہ میں ان کو پسپا کرتے ہوئے اپنے ساتھی فوجی جوان عنائت اللہ کے ساتھ وطن پر جان نچھاور کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا گیا جن کے جسد خاکی کو ان کے آبائی مقامات پر پہنچا کر نماز جنازہ کے بعد قومی پرچم کے سائے میں سلامی دیتے ہوئے سپرد خاک کر دیا جائے گا اور شہیدائ وطن کی قبروں پر پھول چڑھائے جائیں گے۔