جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لین سونگ تیان کو ستار ہ پاکستان سے نوازا گیا

datetime 2  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز (سی پی اے ایف ایف سی) کے صدر لین سونگ تیان کو صدر پاکستان کی جانب سے پاکستان کے سول ایوارڈ ستار پاکستان سے نوازا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق تقریب میں سی پی اے ایف ایف سی کے سینئر حکام

میڈیا اداروں کے نمائندوں اور چین میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے شرکت کی۔صدر لین ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں جنہوں نے لائبیریا، ملاوی اور جنوبی افریقہ میں نائب وزیر خارجہ اور چینی سفیر کی حیثیت سے کئی اہم عہدوں پر نمایاں خدمات انجام دیں۔ صدر پاک چین دوستی بالخصوص عوامی سطح پر تبادلوں اور ثقافتی تعاون کے پرجوش حامی ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطاب اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر معین الحق نے چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر 21 مئی 2021 کو دیایوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں شاندار استقبالیہ کے انعقاد میں صدر سونگ تیان کی کاوشوں اور اعلیٰ سطحکی تقریبات کے انعقاد میں ان کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اسی سال جناب کی رہنمائی میں مجموعی طور پر 21 نئے سسٹر سٹی اور صوبائی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے جن میں سسٹر سٹی اور صوبائی فورم بھی شامل تھا جس کا اہتمام پاکستانی سفارت خانے اور سی پی اے ایف ایف سی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سفیر حق نے قدرتی آفات اور ماحولیاتی آفات بالخصوص کوویڈ 19 وبائی امراض اور گزشتہ سال کے سیلاب کے دوران پاکستان کی مدد کے لئے چینی عوامی اور ادارہ جاتی حمایت کو متحرک کرنے کے لئے صدر سونگ تیان کے کردار اور کوششوں کو بھی سراہا۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اپنے خطاب میں سونگ تیان نے سول ایوارڈ سے نوازے جانے پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ اور آئرن برادرز کی حیثیت سے سی پی اے ایف ایف سی پاکستان کے ساتھ چین کے تعلقات کو مزید گہرا کرتا رہے گا اور عوامی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دیتا رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…