اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

میر مرتضیٰ بھٹو کا قتل ”ہمیشہ راز “نہیں رہیگا، آصف زرداری

datetime 20  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے میر مرتضی بھٹو کی 19ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو نہایت جرا¿ت مند اور پرعزم انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی ڈکٹیٹرشپ کے خلاف جدوجہد کے لئے وقف کر رکھی تھی۔ بھٹو خاندان کے چشم و چراغ میر مرتضی بھٹو نے جلا وطنی کی صعوبتیں برداشت کیں۔ اپنی والدہ اور ہمشیرہ پر ظلم ہوتے ہوئے دیکھا اور اپنے والد اور چھوٹے بھائی کا قتل ان کی آنکھوں کے سامنے ہوا لیکن انہوں نے ڈکٹیٹرشپ کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔ میر مرتضیٰ بھٹو کو 1996 میں انتہائی پراسرار صورتحال میں کراچی میں ان کی رہائش کے باہر گولیوں کا نشانہ بنا دیا گیا۔ اس سے بھی زیادہ پراسرار بات یہ کہ ان کے قتل کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر کو بھی قتل کر دیا گیا۔ اس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ ان کا قتل ایک سازش تھی کہ ایک بھٹو کو قتل کرکے دوسرے بھٹو پر اس کا الزام لگاکر پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کو ختم کر دیا جائے جس کی سربراہی ان کی ہمشیرہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کر رہی تھیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ ان کا ایمان ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کی چکی پیسنا شروع کرتی ہے تو وہ نہایت باریک پیستی ہے۔ میری مرتضیٰ بھٹو کا قتل ہمیشہ راز نہیں رہے گا اور جیسا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ میر مرتضیٰ کے قاتل پکڑے جائیں گے بلکہ ان کو سزا بھی ملے گی۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…