اسلام آباد (آن لائن) او جی ڈی سی ایل کا محکمہ اپنے سابق افسران پر مہربان ہو گیا ۔ اربوں روپے کی قیمتی گاڑیاں 4 سے 7 ہزار روپے میں سابق افسرا میں بانٹ دیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کچھ عرصہ قبص او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 سالہ پرانی 43 گاڑیوں کو او جی ڈی سی ایل کے سابق افسران میں فروخت کر دیا جائے گا ۔اربوں روپے کی 43 قیمتی گاڑیوں کی فروخت کا حکم بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دیا جبکہ سابق افسران میں فروخت کی جانے والی گاڑیوں میں ٹیوٹا اور کاٹلکس گاڑیاں ہیں جن کی مالیت اربوں روپے میں ہے اور تمام گاڑیوں کو 4 ،6 اور 7 ہزار روپے کی قیمتوں میں او جی ڈی سی ایل کے سابق افسران میں کوڑیوں کے باﺅ پر بیچ دیا گیا ۔