اسلام آباد (این این آئی) سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا اس ضمن میں وفاقی پولیس نے 203 سوشل میڈیا اکائونٹس کو بند کرنے کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے پولیس کی درخواست پر اب تک 106 اکائونٹس بند کردئیے۔ ترجمان کے مطابق وفاقی پولیس کا انسداد انتہاء پسندی یونٹ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔ترجمان کے مطابق مندی پراپیگنڈا کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔ترجمان نے کہاکہ شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسی سرگرمیوں سے دور رہیں،ایسی کسی بھی سرگرمی کے متعلق فوری پولیس کو اطلاع کریں۔