اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان اور بیلاروس کے کن پاسپورٹس کے حامل افراد ویزا سے مستثنیٰ ہونگے ؟ جانئے

datetime 30  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور بیلاروس کے سفارتی پاسپورٹس رکھنے والوں کو ویزا سے استثنیٰ دینے کا معاہدہ ہوگیا۔پاکستان اور بیلاروس نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور بیلاروس کے وزیر خارجہ نے تعاون بڑھانے کے معاہدوں پر دستخط کئے۔اس موقع پر مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پاکستان مضبوط اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات استوار کر کے بیلاروس کے ساتھ اعلی سطحی روابط اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو بیلاروس کے وزیر خارجہ سرگئی ایلینک کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول نے کہا کہ انہوں نے بیلاروس کے ہم منصب سے نتیجہ خیز اور تعمیری ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک-بیلاروس تعلقات کے لیے ہمارے طویل المدتی اہداف میں اقتصادی تعلقات کی مضبوطی، تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینا، سائنسی تعاون کو فروغ دینا، دفاعی تعاون کو بڑھانا اور ثقافتی اور عوام سے عوام کے روابط کو گہرا کرنا شامل ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک نے باہمی طور پر مفید تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی جو دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود میں کردار ادا کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ ملاقات میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اچھے تعلقات کو ٹھوس تعاون میں تبدیل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا،اس دورے کا ایک اہم نتیجہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے ویزوں کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کرنا تھا جس سے اعلیٰ سطح کے دوروں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سٹریٹجک انسٹیٹیوٹ اور بیلاروس انسٹیٹیوٹ کے درمیان معاہدہ تعلیمی تعاون کی مضبوط بنیاد رکھے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ چھٹے وزارتی اجلاس کے دوران ہونے والی بات چیت کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سال 2024 میں دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ منائیں گے۔ وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی بنیاد کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان اور بیلاروس کے درمیان باہمی فائدہ مند دوستی کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

بیلاروس کے وزیر خارجہ سرگئی ایلینک نے دورے کی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی تعمیری اور بے تکلفانہ انداز میں ملاقات کی جس میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید استوار کرنے پر اتفاق کیا۔ جغرافیائی اور عالمی تبدیلیوں کے باوجود دونوں ممالک کی یہ خواہش ہے کہ وہ باہمی طور پر مفید تعلقات کو استوار کریں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں گاڑیاں اور ٹریکٹر بنانے کی فیکٹری لگا کر مزید سرمایہ کاری پر غور کر رہے ہیں۔ بیلاروس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا اور مسلم دنیا میں ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنا بیلاروس کی حکومت کی مستقل پالیسی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خواہش کو دونوں ممالک کی قیادت نے مزید پروان چڑھایا ہے۔

انہوں نے معیشت کو مضبوط کرنے اور عالمی سطح پر اپنا امیج بڑھانے پر حکومت پاکستان کی بھی تعریف کی۔ بیلاروس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بیلاروس مختلف دبائو کے باوجود اپنی خودمختاری اور خارجہ پالیسی کی آزادی کا دفاع کررہا ہے اور خودمختار ریاستوں کے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت کا مخالف ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی فورم پر بیلاروس کی حمایت پر پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے تعاون کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا اور عالمی مسائل پر نظریات کے اتحاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بیلاروسی وزیر خارجہ نے کہا کہ بات چیت کے دوران تجارتی اور اقتصادی تعاون پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…