لاہور/پشاور(این این آئی)تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ہمایوں نے بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں 9مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔دوسری جانب تحریک انصاف پشاور ریجن کے جنرل سیکرٹری کامران بنگش نے بھی9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری، نجی اور عسکری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے۔سابق صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاک فوج کے خلاف ہر قسم کے اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔