اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

بجٹ میں عوام کوریلیف اور معیشت کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی،وزیراعظم

datetime 30  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے دانستہ طور پر ملک میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کو روکا،لہذا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف اور معیشت کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی،میں بذات خود یقینی بناونگا کہ صنعتی شعبے سے تجاویز بجٹ کا حصہ بنائی جائیں،چھوٹے، بڑے اور برآمدی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کے درمیان حائل تمام غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کیا جائے،

گزشتہ حکومت نے اپنی حکومت بچانے کیلئے آئی ایم ایف معاہدہ توڑاجس کا خمیازہ 22کروڑ عوام بالخصوص صنعتوں کو بھگتنا پڑا،حکومت صنعتوں کو سستی توانائی فراہم کرکے انکی پیداواری لاگت مزید کم کرے گی۔منگل کو وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز ، بالخصوص صنعتی شعبے سے مشاورت پر اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے معروف صنعتکار اور سرمایہ کار وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے،اسکے علاوہ احد چیمہ ، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، سید نوید قمر، احسن اقبال،وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک،گورنر اسٹیٹ بینک، چیئر مین ایف بی آر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں وزارت تجارت اور وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے مختلف شعبوں کی طرف سے تجاویز پیش کی گئیں،اسکے علاوہ صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں نے بھی ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے مفید تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں وزیر اعظم نے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف اور معیشت کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی،صنعتی شعبے کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات بجٹ کا حصہ ہونگے،میں بذات خود یقینی بناونگا کہ صنعتی شعبے سے تجاویز بجٹ کا حصہ بنائی جائیں،چھوٹے، بڑے اور برآمدی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کے درمیان حائل تمام غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔شہبازشریف نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے اپنی حکومت بچانے کیلئے آئی ایم ایف معاہدہ توڑا جس کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بالخصوص صنعتوں کو بھگتنا پڑا،قوموں کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں، پاکستانی قوم با ہمت قوم ہے،ہم سب مل کر اس معاشی مشکل سے بتدریج نکل رہے ہیں

حکومت، پوری قوم، صنعتکار اور کاروباری حضرات مل کر پاکستان کے بہتر حالات کیلئے محنت کر رہے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ ایک برس شرپسند عناصر نے کبھی لانگ تو کبھی شارٹ مارچ اور دھرنوں سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی،9مئی کے واقعات نے نہ صرف ملک میں شر پھیلایا بلکہ پاکستان کو شدید معاشی نقصان پہنچایا

حکومت صنعتوں کو سستی توانائی فراہم کرکے انکی پیداواری لاگت مزید کم کرے گی،حکومت یہ بھی یقینی بنائے گی کہ بینک چھوٹی صنعتوں کو آسان شرائط پر قرض فراہم کریں۔شہبازشریف نے نے مشیر وزیر اعظم احد چیمہ کو اجلاس میں صنعتکاروں کی طرف سے دی گئی تجاویز کو حتمی شکل دے کر بجٹ میں شمولیت کیلئے تیار کرنے کی ہدایت کی۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…