اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ناروے کی مبینہ روسی وہیل جاسوس سویڈن کے ساحل کے قریب دوبارہ نمودار

datetime 30  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو(این این آئی)ایک سفید “بیلوگا” وہیل جسے روسی بحریہ نے اس کے جسم کے گرد آلات نصب کرکے جاسوسی کے لیے تربیت دی تھی سویڈن کے ساحل کے قریب دوبارہ نمودار ہوئی۔ اس سے قبل یہ وہیل ناروے کی جاسوسی کی مبینہ کوشش میں استعمال کی گئی تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تنظیم جو Hvaldimir وہیل کی نقل و حرکت پر نظر رکھتی ہے اس کا نام ناروے نے “وہیل” سے تعبیر کیا ہے۔ روسی میں Hval کا مطلب ہے وہیل جہاں تک دیمیر کا تعلق ہے تو یہ روسی صدرکے نام کا حصہ ہے۔”ھوالدمیر”مئی 2019 میں ناروے کے انتہائی شمال میں Finnmark کانٹی کے پانیوں میں نمودار ہوئی تھی۔ مغربی میڈیا میں اس حوالے سے شائع ہونے والی تفصیلات “العربیہ ڈاٹ نیٹ” کے مطالعے سے گذری ہیں۔ان تفصیلات کے مطابق ناروے کے پانیوں میں روس کے جاسوسی آلات کو لیے یہ وہیل تین سال رہی۔ وہیل کو ٹریک کرنے والی ون وہیل آرگنائزیشن کے ایک سمندری ماہر حیاتیات سیباسٹین اسٹرینڈ کے حوالے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ وہیل سویڈن کے جنوب مغربی ساحل سے دور ہنیبوسٹرینڈ علاقے کے پانیوں میں کچھ روزقبل نمودار ہوئی ،ڈاکٹر اسٹرینڈ نے مزید کہا کہ”ہم نہیں جانتے کہ اب وہ اپنے قدرتی ماحول سے بہت دور کیوں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ہارمونز اسے اپنے ساتھی کی تلاش میں لے جا رہے ہوں، کیونکہ اس کی عمر 13 سے 14 سال کے درمیان ہے۔ یہ وہ عمر ہے جب اس کے ہارمونز بہت مضبوط ہوتے ہیں، یا اس وجہ سے کہ وہ خود کو تنہا محسوس کرتی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ بیلوگا ایک بہت ہی سماجی قسم کی وہیل ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی نوعیت کی دوسری وہیلوں کی تلاش کر رہی ہو۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…