اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

گھر میں لگائے گئے پودے سرطان کے خطرات کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں،تحقیق

datetime 30  مئی‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گھروں میں پودوں کا لگایا جانا آپ کے کینسر میں مبتلا ہونے کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سِڈنی کے محققین کو ایمبیئس نامی ایک کمپنی کے اشتراک سے کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ گھر کے پودے عمارت کے اندر ہوا سے کینسر کا سبب بننے والے ذرات سمیت زہریلے بخارات کو صاف کر سکتے ہیں۔

اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق میں پودوں کی پیٹرول کے بخارات صاف کرنے کی صلاحیت کو آزمایاگیا۔ یہ بخارات دنیا بھر کی عمارات میں زہریلے مرکبات کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔مطالعہ کیے گئے پودوں نے ہوا سے 97 فی صد نقصان دہ بخارات کو صرف آٹھ گھنٹوں میں صاف کردیا تھا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق گھر کے اندر ہونے والی فضائی آلودگی سے 2020 میں 32 لاکھ قبل از وقت اموات واقع ہوئیں۔سانس میں پیٹرول کے بخارات کا اندر جانا پھیپھڑوں میں سوزش، سر درد اور متلی کا سبب ہوسکتا ہے۔ ان بخارات کا زیادہ مدت تک افشا ہونا کینسر، دمے اور دیگر دائمی بیماریوں کے خطرات میں اضافے سے تعلق رکھتا ہے۔جامعہ کے محققین نے دعوی کیا کہ زیادہ تر لوگ اپنا 90 فی صد وقت گھر، دفتر یا اسکول کے اندر گزارتے ہیں، لہذا ہوا کے معیار کی بہتری اہم ہے۔محققین کے مطابق متعدد نوکری کی جگہوں، گھر اور یہاں تک کے اسکولوں کے ساتھ گیراج ہوتے ہیں، یا یہ عمارتیں مصروف سڑک کے ساتھ یا پیٹرول اسٹیشن کے قریب ہوتی ہیں، جس کے نتیجے میں ان عمارتوں میں موجود افراد کو پیٹرول سے متعلقہ کیمیا کا روزانہ کی بنیادوں پر سامنا کرنا پڑتا ہے۔تحقیق کیلیے ایمبیئس نے نو سبزہ دار دیواریں بنائیں۔ یہ ایسا عمودی ڈھانچہ ہوتا ہے جس سے مختلف پودے اور یا سبزہ جڑا ہوتا ہے۔بعد ازاں محققین نے ہر دیوار پر پیٹرولیم بخارات کو افشا کیا اور ہر گھنٹے ہر چیمبر کی پیمائش کی گئی تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ گھر کے پودوں نے کتنے زہریلے بخارات صاف کیے۔دیکھے جانے پر معلوم ہوا کہ زیادہ تر بخارات کا آٹھ گھنٹوں کے دورانیے میں صفایہ ہوگیا جبکہ کیمیکل کی مقدار اس عرصے کے بعد بھی کم ہوتی رہی۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…