جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رانا ثنا اللہ کا حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کیخلاف بڑا اعلان

datetime 29  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حساس تنصیبات کے حملہ آور کسی بھی طرح کلبھوشن سے کم کی سزا کے حقدار نہیں۔فیصل آباد میں خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائدین نے نوجوانوں میں نفرت کے بیج بوئے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی واضح ہدایت ہے کہ کسی بیگناہ بندے کو گرفتار نہیں کریں گے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یہ امریکا میں کہتے تھے کہ نواز شریف جیل میں ہے، میں اس کا کھانا اور اے سی بند کروں گا۔اْن کا کہنا تھا کہ اس نے نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر گھولا ہمیں افسوس ہو رہا ہے، یہ لوگوں کو ٹرین کرتا رہا لوگوں کو نفرت سکھاتا رہا۔رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کو گمراہ کیا اور گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملے گی، حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کور کمانڈر کے گھر میں لوٹ مار کی پھر آگ لگادی۔ وہاں کیمپ آفس تھا، انہوں نے دفاع کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔ یہ لوگ کلبھوشن سے کم سزاوار نہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ اس نے نوجوانوں کو نفرت کی آگ میں اندھا کردیا، نوجوانوں کو تو علم ہی نہیں تھا کہ وہ احتجاج کیلیے کدھر جارہے ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ ملک دشمن ہے ملک کی سیاست میں نفرت کا بیج بویا، اس میں سیاستدانوں والی بات نہیں، مذاکرات تو سیاستدانوں سے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معافی صرف ان کو ملے گی جن کا جرم قابل معافی ہے، اس بدبخت نے ملک کو حادثہ سے دوچار کرنا تھا اس نے اپنی جماعت کو حادثہ سے دوچار کردیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ جب برسر اقتدار تھے تو کہتے تھے ن لیگ کو سیاست نہیں کرنے دیں گے۔ ایک بار تو یہ بھی کہا کہ اسلام آباد آیا تو رانا ثناء اللّٰہ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…