پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بھارت اور ترکی سے کم ہے،عالمی ادارہ شماریات

datetime 29  مئی‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)عالمی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بھارت اور ترکی سے کم ہے۔اعداد وشمار کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے باوجود پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.5 فیصد رہی۔ ملک بیروزگاری کے لحاظ سے عالمی درجہ بندی میں 16 ویں نمبر پر تھا۔

ماہرین کے مطابق بدلتے ہوئے معاشی حالات کے ساتھ شرح میں اتار چڑھائو آتا رہتا ہے۔ جب معیشت خراب حالت میں ہو اور ملازمتیں نایاب ہوں تو بے روزگاری کی شرح میں اضافے کی توقع کی جا سکتی ہے۔ماہرین نے کہاکہ پاکستان کو اپنی معیشت کو فروغ دینے کے لئے آئی ایم ایف کے فنڈز کی اشد ضرورت ہے ، جو سیاسی اور معاشی صورتحال کی وجہ سے دبا میں ہے۔ جنوبی ایشیائی ملک کے لیے آئی ایم ایف کی فنڈنگ بہت اہم ہے۔مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر اتنے کم ہیں کہ بمشکل ایک ماہ کی کنٹرول شدہ درآمدات کو پورا کیا جا سکا ہے۔ مالی سال 2022-2023 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 0.29 فیصد رہنے کے ساتھ پاکستان کی معیشت سست روی کا شکار ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای) کی حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مجموعی بے روزگاری کی شرح (6.3فیصد)اور گریجویٹس (16.1فیصد)کے درمیان فرق تقریبا 10 فیصد ہے۔ادارے نے اس موازنے کیلئے فروری 2001 سے فروری 2020 تک کے اعداد و شمار کا استعمال کیا۔اپریل میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے میکرو اکنامک عدم توازن میں بتایا گیا ہے کہ اس رجحان کی چار بڑی وجوہات ہیں۔ سب سے پہلے ان گریجویٹس کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے پیش کی جانے والی تعلیم اور معیشت کی ضرورت کے درمیان بڑا فرق. دوسرا، یونیورسٹی اور صنعت کے درمیان کمزور روابط، تیسرا،

ملازمتوں کی تلاش میں لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے لیبر فورس میں اضافہ اور آخر میں، معیشت کی سکڑتی ہوئی حالت۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ انجینئرز کے لئے بے روزگاری کی شرح 11 فیصد سے بڑھ کر 23.5 فیصد ہے جو صرف دو سالوں میں دوگنی ہوئی ہے۔

کمپیوٹر سائنس اور زراعت کے گریجویٹس کو بھی اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن میڈیکل کے شعبے میں میں بیروزگاری کی شرح میں صرف 2 سال میں 68 فیصد کا اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…