لاہور ( این این آئی) ضلعی انتظامیہ لاہور نے کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اسموگ اورفضائی آلودگی کی روک تھام کے لئے عدالتی احکامات کے بعد لاہورمیں کمرشل سرگرمیوں اور کاروبار کو رات 10بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن ایک بار پھرجاری کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک ریسٹورنٹس،کافی شاپس اور کیفے رات 11بجے تک کھلیں گے، جمعہ سے اتوار ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور کیفے کو رات12بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ پابندی سے متعلق احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، میڈیکل اسٹورز، فارمیسیز، ہسپتال، پٹرول پمپس، تندور اور دودھ کی دکانیں مستثنیٰ ہوں گی ۔