پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

مودی نے بھارت میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا، اپوزیشن کا بائیکاٹ

datetime 28  مئی‬‮  2023 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ مودی نے ہفتے کے روز دیر گئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ہماری نئی پارلیمنٹ واقعی ہمارے جمہوریت پسندوں کے لیے ایک مینارہ ہے۔ یہ ملک کے بھرپور ورثے اور مستقبل کے لیے متحرک امنگوں کی عکاسی کرتی ہے۔

پارلیمنٹ کی عمارت کے افتتاح کے موقع پر مودی 75 روپے کا خصوصی سکہ بھی جاری کر رہے ہیں۔ لیکن بھارت میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کی عمارت کے افتتاح کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا ۔ اپوزیشن نے مودی پر صدر دروپدی مورمو کو افتتاح سے باہر کر کے جمہوریت کی سنگین توہین کا الزام لگایا۔ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ عمارت کا افتتاح وزیر اعظم کو نہیں صدر کو کرنا چاہیے۔کچھ سیاست دانوں نے نئی عمارت کے افتتاح کی تاریخ کے متعلق بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ لوگوں نے کہا ہے کہ یہ تاریخ ممتاز ہندو مفکر وینیک دامودر ساورکر کی سالگرہ ہے۔ یہ شخصیت مہاتما گاندھی کے قاتل کے سرپرست تھی۔اس عمارت کی تعمیر سینٹرل وسٹا پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ اس پراجیکٹ کا مقصد برطانوی نوآبادیاتی دور سے شروع ہونے والی سرکاری سہولیات کی تزئین و آرائش کرنا ہے۔ پراجیکٹ میں وزیر اعظم کے لیے ایک نئی رہائش بھی شامل ہے۔یہ بھی دائیں بازو کے رہنما کی حمایت یافتہ ثقافتی اور مذہبی مقامات کے ارد گرد کئی میگا پروجیکٹس میں سے ایک ہے۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی لاگت کا تخمینہ 145 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ایوان نمائندگان میں 888 نشستیں ہیں جو موجودہ زیادہ سے زیادہ تعداد 550 سے کہیں زیادہ ہیں۔ اس سے حکام کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کی تعداد بڑھانے کے منصوبے کا اشارہ بھی ملتا ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…