جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے25برس مکمل یوم تکبیر آج منایا جائے گا

datetime 27  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان کے دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بننے کے25برس مکمل ہونے کی مناسبت سے ” یوم تکبیر ” آج 28مئی ( اتوار) کو ملی جوش و جذبے سے منایاجائے گا ، اس دن کی مناسبت سے مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام ملک بھر میں خصوصی تقریبات ،سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا ۔

مرکزی تقریب لاہور میں لبرٹی چوک میں منعقد ہو گی جس سے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صد و چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گی ۔ یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک کے دیگر حصوں میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا جبکہ و ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں بھی مانگی جائیں گی ۔ اس دن کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریبات بھی منعد ہوں گی ۔ یوم تکبیر کی مناسبت سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام مینار پاکستان پر تکبیر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شرکت کے لئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قیادت اور رہنمائوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔پولیس کی طرف سے اس دن کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔” یوم تکبیر ” کی مناسبت سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلز پر بھی خصوصی ڈاکو منٹریز پیش کی جائیں گی۔28مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میںچاغی کے مقام پر بھارت کی جانب ایٹمی دھماکوں کے بعد ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میںساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…