جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

منی بجٹ کے ٹیکسز آئندہ بجٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ، حکومت کو سینکڑوں ارب اضافی آمدنی ہو گی

datetime 26  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے منی بجٹ کے ٹیکسز آئندہ بجٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر منی بجٹ کے ٹیکسز آئندہ بجٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق فروری میں عائد کئے گئے 177ارب روپے کے ٹیکسز آئندہ وفاقی بجٹ 2023-24 میں برقرار رہیں گے،منی بجٹ ٹیکسز برقرار رہنے سے حکومت کو 500ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوگی۔ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح کو 18فیصد پر برقرار رکھا جائے گا اور لگژری اشیاء پر 25فیصد سیلز ٹیکس بھی برقرار رہے گا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں نان فائلرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیاہے، نان فائلرز سے لین دین کرنے والوں کی بھی مانیٹرنگ ہوگی جبکہ ٹیکس چوروں کیخلاف آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس نظام کو ڈیجیٹلائز کر کے ٹیکس آمدن بڑھائی جائیگی، ایف بی آر کو ٹیکس فائلرز کی تعداد بڑھانے کا بھی ہدف دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…