فیصل آباد (نیوز ڈیسک)شہید شان شوکت کی ڈیڑھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی پشاور ایئر بیس میں حملے میں شہید ہونے والے ایک جونیئر ٹیکنیشن شان علی شوکت کا تعلق فیصل آباد کے علاقہ رحمت آباد گلی نمبر 7 سے تھا۔ ۔ رحمت کی میت رات گئے گھر پہنچی۔ نماز جنازہ آج صبح آٹھ بجے ادا کی گئی۔ 1990ءمیں پیدا ہونے والے شان شوکت نے میٹرک اور نجی کالج سے ڈپلومہ کے بعد تقریباً چھ سال قبل ایئر فورس جوائن کی تھی اور اٹک سے اپنے ایئرفورس کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد مختلف شہروں اور علاقوں میں ڈیوٹیا ں انجام دی۔ ڈیڑھ ماہ قبل اس کی شادی ہوئی اور وہ 7 ستمبر کو دوبارہ ڈیوٹی پر گیا۔ شان شوکت نے والدہ، بیوہ اور دو بہن بھائی کو سوگوار چھوڑا ہے۔ بہن شادی شدہ اور چھوٹا بھائی اسامہ نہم جماعت کا طالب علم ہے۔ اسامہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بھائی کی شہادت پر فخر ہے انہوں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور جان کا نذرانہ دے کر خاندان، اہل علاقہ اور قوم کی شان و شوکت کو مزید بڑھایا۔ انہوں نے فوج میں جاکر ملک و قوم کی خاطر بھائی کی طرح شہادت پانے کے عزم کا اظہار کیا