جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے کس ملک کیلئے 3 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

datetime 19  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے گھانا کے لیے تین ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے شدید معاشی بحران سے دوچار مغربی افریقا کے ملک گھانا کے لیے تین ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دی جب کہ گھانا کے لیے فوری طور پر 600 ملین ڈالر بھی جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے تین سالہ پروگرام کے تحت گھانا کے لیے قرض کی منظوری دی ہے جس میں فوری طور پر 600 ملین ڈالر کی ادائیگی کی منظوری ملک کو شدید معاشی بحران سے دوچار صورتحال میں بہتری کے لیے دی گئی ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گھانا کے ساتھ قرض سے متعلق طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد ناگزیر ہے اور گھانا کے لیے فوری قرض جاری کرنے کی منظوری کا مقصد اس کے معاشی مسائل پر قابو پانا ہے۔آئی ایم ایف نے کہا کہ گھانا کو جاری نیا قرض ڈیولپمنٹ پارٹنرز کی جانب سے بیرونی فنانسنگ میں مدد دے گا اور اس کے مالیاتی نظام کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرے گا۔آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر نے گھانا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گھانا میں اصلاحات کے ایک مضبوط پروگرام سے ملک میں دوبارہ گروتھ ہوگی اور اس کے مالی بوجھ میں کمی آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…