ملتان(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ظہیر الدین خان نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو چھوڑنے کے سوال پر کہا کہ کیوں نہیں چھوڑیں گے، اب کوئی کسر رہ گئی ہے؟میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا۔ظہیر الدین خان نے کہا کہ اعلان کیا ہوتا ہے؟ ابھی یہ پریس کانفرنس چھوڑ کر جا رہے ہیں اور کیا رہ گیا ہے؟سابق ایم پی اے نے کہا کہ یہاں پر آنے کا مقصد کیا ہے؟ یہی تو ہمارا مقصد ہے۔