ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت جوڈیشل کمیشن کااعلان کردے تو معاملات خوش اسلوبی حل ہوسکتے ہیں، سراج الحق

datetime 22  دسمبر‬‮  2014 |

پشاور۔۔۔۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور نے 1965 کے بعد پہلی مرتبہ قوم کو متحد کردیا ہے اور ایسے ماحول میں امید ہے کہ ا ئندہ ملاقات میں حکومت سے معاملات طے ہوجائیں گے۔پشاور میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت سے ہونے والی گزشتہ ملاقات مثبت تھی اور حکومت سے مثبت توقعات ہیں جب کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے حکومت سے بات ہورہی ہے اس لئے ملکی مفاد میں قیاس ا رائیوں اور مفروضوں کو دور رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلوں کا دار و مدار حکومت کے رویئے پر ہے سیاسی دوریوں کے باوجود پی ٹی ا ئی نے مثبت رویہ اختیار کیا اور امید ہے کہ حکومت بھی دو قدم ا گے بڑھاتے ہوئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت مثبت رویہ دکھائے تو تحریک انصاف سے استعفے واپس لینے کے لئے کہیں گے، حکومت کو چاہیئے کہ قوم کو سرپرائز دیتے ہوئے خود ا گے بڑھ کر مذاکرات کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کااعلان کردے تو معاملات خوش اسلوبی حل ہوسکتے ہیں اور اگر انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات ہوجائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، پْرامن اور خوشحال پاکستان ہم سب کا متفقہ ایجنڈا ہے اور امید ہے کہ 2015 میں پاکستان ایک پرامن اور خوشحال ملک بن کر ابھرے گا اس لئے حکومت 2015 کو امن کا سال قرار دے کر کوششیں شروع کردے۔امیر جماعت اسلامی نے سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور کسی مذہب میں دہشتگردی کی اجازت نہیں،ملک کے کونے کونے سے دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھی ہے، قیام امن کیلیے جدوجہد کو منبر و محراب سے بھی چلانے کی ضرورت ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…