کراچی۔۔۔۔پیپلزپارٹی کے ناراض صدر مخدوم امین فہیم نے سروری جماعت کا اجلاس کل ہالا میں طلب کرلیا جس میں ا ئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔ سروری جماعت کے سربراہ مخدوم امین فہیم نے جماعت کے تمام خلیفاؤں کا اجلاس کل 12 بجے طلب کرلیا جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ امین فہیم نے حال ہی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ایک تقریب میں ملاقات کی تھی اور وہ پارٹی قیادت سے بھی شدید ناراض ہیں جس کے بعد انہوں نے کل سروری جماعت کا اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں مستقبل سے متعلق اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے مخدوم امین فہیم کو منانے کے لئے ہفتے کو ان سے ملاقات کی تھی اور بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس تاثر کی تردید کی تھی ہے امین فہیم پارٹی قیادت سے ناراض ہیں تاہم انہوں نے اس بات کا کوئی جواب نہیں دیا کہ میڈیا سے بات کرنے کے لئے مخدوم امین فہیم کیوں نہیں ا?ئے۔
پیپلزپارٹی سے ناراض امین فہیم نے سروری جماعت کا اجلاس طلب کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کا نیا طریقہ سامنے آگیا



















































