پشاور(این این آئی)پشاور میں پولیس اور ایکسائز اہلکار آمنے سامنے آگئے ۔ تھانہ چمکنی کی حدود میں ایکسائز اہلکاروں نے ناکہ لگایا جس پر پولیس نے ایکسائز اہلکاروں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ۔ پشاور میں پولیس اور ایکسائز میں ٹھن گئی ۔ منشیات کی سمگل کی اطلاع پر تھانہ چمکنی کی حدود میں ناکہ لگانا ایکسائز اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا ۔
چمکنی پولیس نے نادرن بائی پاس پر ایکسائز سکواڈ کے عملے کو ہی گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے ایک ایکسائز آفسر اور تین دیگر اہلکاروں کو حوالات میں بند کر دیا ۔ جس پرمحکمہ ایکسائز کے افسران بھی تھانے پہنچ گئے ۔ زیر حراست ایکسائز اہلکاروں کے مطابق چمکنی پولیس نے کہا کہ یہاں ڈیوٹی نہیں کرنی جس پر ہم نہیں مانے تو پولیس نے ہمیں حوالات میں بند کر دیا ۔ ایکسائز اہلکاروں کے مطابق پولیس نے ہم سے کچھ گاڑیاں ایکسائز سے چھڑانا چاہتی ہے لیکن ایکسائز اہلکار نہیں مانے جبکہ معاملے کو سلجھانے کے لئے تھانے میں جرگہ جار ی ہے۔