ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

یورپی پارلیمنٹ میں فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

datetime 22  دسمبر‬‮  2014 |

برسلز۔۔۔۔ یورپی یونین نے فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی ہے جب کہ یورہی یونین ہی کی اعلیٰ عدالت نے فلسطینی تنظیم حماس کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔برسلز میں ہونے والے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کئے جانے کی قرارداد پرکافی دیر جاری رہنے والی بحث کے بعد ووٹنگ کرائی گئی جس میں پارلیمنٹ کے 498 ارکان نے قرارداد کے حق اور 88 نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ 111 ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ قرارداد میں یورپی یونین کے رکن ممالک پر زوردیا گیا ہے کہ وہ فلسطین کوغیر مشروط طور پر ایک الگ ریاست تسلیم کریں۔دوسری جانب لکسمبرگ میں یورپی یونین کی عدالت نے حماس کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ 2001 میں یورپی یونین کا حماس کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ ٹھوس قانونی شہادتوں پر نہیں بلکہ انٹر نیٹ اور اور دیگر ذرائع سے حاصل کی گئی معلومات کے تجزیے پر کیا گیا تھا تاہم حماس کے اثاثے 3ماہ تک منجمد رہیں گے۔اس موقع پر حماس کے رہنما ابو موسیٰ مرزوک کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے پر یورپی یونین کے شکرگزار ہیں کیوں کہ فیصلے سے ایک تاریخی غلطی کو درست کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس ایک مزاحمتی تنظیم ہے اور تمام عالمی قوانین اسے غیر ملکی قابضین کے خلاف جدو جہد کرنے کا حق دیتے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے یورپی یونین کی عدالت کے فیصلے پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے حماس کو دوبارہ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل یورپی عدالت کے فیصلے سے مطمئن نہیں کیوں کہ حماس قاتل دہشت گردوں کے گروپ کا نام ہے جب کہ یورپی یونین کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فی الحال یورپی یونین حماس کا نام دہشت گرد نتظیموں کی فہرست سے نہیں نکالے گی اور اس حوالے سے جلد عدالت میں اپنے نکتہ نظر کو پیش کیا جائے گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…