منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

تیل کی پیداوار میں کمی نہیں کریں گے ، خلیجی ممالک

datetime 22  دسمبر‬‮  2014 |

ابو ظہبی ۔۔۔۔ تیل سے مالا مال خلیجی ممالک نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار میں کمی نہیں کریں گے اور تیل کی گرتی قیمت کا ذمہ دار ان ملکوں کو ٹھہرایا ہے جو تیل کی پیداوار تو کرتے ہیں لیکن اوپیک کے ممبر نہیں۔سعودی عرب کے وزیر برائے پیٹرولیم علی النعیمی نے کہا ہے کہ ’غلط معلومات پھیلانے کے باعث تیل کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔ابو ظہبی میں بات کرتے ہوئے سعودی وزیر نے اس تاثر کو رد کیا کہ سعودی عرب سیاسی مقاصد کے لیے تیل کی قیمتیں نیچے لا رہا ہے۔کویت اور متحدہ عرب امارات نے بھی کہا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی نہیں کی جائے گی۔علی النعیمی نے کہا ’وہ ممالک جو اوپیک کے ممبر نہیں ہیں وہ تیل کی پیداوار کو کم کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں۔ ہم نہیں کریں گے۔ خاص طور پر سعودی عرب نے کرے گا۔‘کویت کے وزیر برائے پیٹرولیم علی العمیر نے کہا کہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کو پیداوار کم کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اسی لیے کوئی ہنگامی اجلاس طلب نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا ’میرے خیال میں پیداوار میں کمی کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے دوسروں کو موقع دیا لیکن وہ بھی ایسا کرنے کو تیار نہیں تھے۔نومبر میں تیل برآمد کرنے والے ملکوں کے اجلاس میں پیداوار کو موجودہ سطح یعنی 30 ملین بیرل یومیہ پر برقرار رکھنے کا فیصلے کیا تھا۔اس فیصلے کے باعث تیل کی قیمتیں گری تھیں۔ماضی میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والا ملک سعودی عرب قیمتوں کو گرنے سے بچانے کے لیے پیداوار میں اضافہ یا کمی کیا کرتا تھا۔میں تیل کی گرتی قیمت سے خوش نہیں ہوں۔ تیل کی موجودہ قیمت کے باعث کسی بھی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو نقصان ہو رہا ہے لیکن اس سے عالمی معیشت کو فائدہ ہو رہا ہے۔تاہم اس بار سعودی عرب کی جانب سے ایسا قدم اٹھانے سے انکار سے یہ کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب امریکی شیل کو نقصان پہنچانے اور رس اور ایران کی آمدنی کو کم کرنے کے لیے سیاسی فیصلہ کر رہا ہے۔علی النعیمی نے اس بات سے انکار کیا کہ سعودی عرب کے اس فیصلے کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں۔’میں تیل کی گرتی قیمت سے خوش نہیں ہوں۔ تیل کی موجودہ قیمت کے باعث کسی بھی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو نقصان ہو رہا ہے لیکن اس سے عالمی معیشت کو فائدہ ہو رہا ہے۔‘
اوپیک کے سیکریٹری جنرل عبداللہ البدری نے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئیٹرز کو بتایا کہ اگلے سال کے آخر تک تیل کی قیمتوں میں بہتری آئے گی۔
’ہمیں امید ہے کہ قیمتوں میں بہتری اگلے سال کے جون تک آئے گی۔ ہم کو ابھی تو نہیں معلوم لیکن ہمیں چھ ماہ بعد معلوم چلے گا کہ مارکیٹ کیا کرتی ہے۔‘



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…