ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے عید سے قبل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے سلسلے سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی

datetime 17  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بالائی اور مغربی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر مو سلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد ، خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، با لا ئی / وسطی پنجاب

اور شمال مشر قی بلو چستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر مو سلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں گرم رہاتا ہم خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اوربارکھان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلو چستان میں با رکھان 11، گلگت بلتستان میں استور ، بگروٹ 07، چلاس 03، بو نجی 01، خیبرپختونخوا میں پاراچنار10 دیر (بالائی 10، زیریں 04)، کالام 05، میر کھانی 03، کا کول 02، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 43، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد 42 اور بہاولنگر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کوئٹہ ،ژوب، زیارت، چمن، پشین، قلات ،خضدار، بارکھان، نصیر آباد، پنجگور اور آواران میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ کے مطابق منگل کو کوئٹہ ،ژوب، زیارت، قلات ،خضدار، بارکھان میں تیز ہواؤںآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ صو بے کے دیگر علا قوںمیں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مختلف علاقوں میں 20 اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…