پیر‬‮ ، 23 جون‬‮ 2025 

ٹنڈولکر کے بیٹے نے آئی پی ایل میں ڈیبیو کیساتھ ہی منفرد اعزاز حاصل کر لیا

datetime 17  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارت کے سابق لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کے صاحبزادے ارجن ٹنڈولکر نے بالآخر انڈین پریمیئر لیگ میں ڈیبیو کرلیا۔ارجن نے ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل ڈیبیو کیا، انہوں نے2اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 17رنز دیئے۔

آئی پی ایل میں ڈیبیو کے ساتھ ہی ارجن اور سچن ٹنڈولکر نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا، وہ بھارتی ٹی ٹونٹی لیگ کھیلنے والے پہلے باپ بیٹے بن گئے۔سچن ٹنڈولکر نے 2008ء سے 2013ء کے درمیان ممبئی انڈینز کی ہی نمائندگی کرتے ہوئے 78 میچز کھیلے اور 2ہزار 334رنز بنائے، جبکہ 51میچز میں کپتانی کے فرائض بھی سر انجام دیئے۔والد کے بعد اب ارجن ٹنڈولکر بھی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں،جس کے ساتھ ہی انہوں نے آئی پی ایل کھیلنے والے پہلے باپ بیٹے کی جوڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔بیٹے کے آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے پر سچن ٹنڈولکر نے ارجن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بھی مبارکباد دی گئیں۔واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔  بھارت کے سابق لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کے صاحبزادے ارجن ٹنڈولکر نے بالآخر انڈین پریمیئر لیگ میں ڈیبیو کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…