اسلام آباد (این این آئی)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بالائی اور مغربی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر مو سلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان،
بالائی / وسطی پنجاب اور شمال مشر قی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر مو سلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں گرم رہاتا ہم خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اوربارکھان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلو چستان میں با رکھان 11، گلگت بلتستان میں استور، بگروٹ 07، چلاس 03، بو نجی 01، خیبرپختونخوا میں پاراچنار10 دیر (بالائی 10، زیریں 04)، کالام 05، میر کھانی 03، کا کول 02، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 43، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد 42 اور بہاولنگر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔