ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

حکومت کا عید پر کرایہ بڑھانے والے ٹرانسپورٹر کیخلاف ایف آئی آردرج کرنے کا اعلان

datetime 17  اپریل‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ نے بسوں کے کرائے بڑھانے سے انکار کر دیا ہے، وزیراعلی سندھ نے بسوں کے کرائے بڑھانے سے روک دیا ہے، عید پر کرایہ بڑھانے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔

شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ٹرانسپورٹر کرایوں میں من مانا اضافہ نہیں کر سکتے، ٹرانسپورٹرز کو من مانی نہیں کرنے دیں گے، حکومت کے مقررہ کرائے سے زائد لینے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف کارروائی ہوگی۔شرجیل انعام میمن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک امریکی لابسٹ عمران خان کی حمایت کر رہا ہے، امریکا میں بیٹھ کر پاکستان کی سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان بھی طالبان کا حمایتی ہے اور زلمے بھی طالبان کا حمایتی ہے، زلمے خلیل زاد خود کرپٹ ترین انسان ہے اس پرمنی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، عمران خان اور زلمے پر منی لانڈرنگ کے کیس چل رہے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہاکہ عمران خان کی وجہ سے آج سپریم کورٹ کے دو حصے ہوئے، وہ نہ پارلیمنٹ اور نہ ہی آئین کو ماننے کو تیار ہے، معلوم کیا جائے کہ اس کی کچھ عرصے میں کتنے غیرملکی افراد سے بات ہوئی، جس ملک پرالزام لگایا آج اسی کے لوگوں کے پیروں میں پڑا ہے اور اقتدار چاہتا ہے، تاریخ میں اداروں کو اتنا نقصان کسی نے نہیں پہنچایا جتنا اس نے پہنچایا۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی سپورٹ پرائس کم کرنے کا پروپیگنڈہ کیا گیا، گندم سپورٹ پرائس کم کرنیکے پروپیگنڈہ کے پیچھے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم تھی، گندم کی خریداری کا عمل جاری ہے، کوشش ہے کہ ٹارگٹ پورا کریں، ضلعی سطح پر اقدامات کییگئے ہیں کہ گندم باہر نہ جائے۔ شرجیل میمن نے کہاکہ پی پی کی سیاست آئین کی بالادستی اور اداروں کی آزادی ہے، دوسری جماعتوں کو عدالت سے ریلیف ملتا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھی بولنے والا ایک بھی جج سپریم کورٹ میں نظر نہیں آتا، چار ادوار میں ایک بھی سندھی جج نہیں رکھا گیا، سندھی زبان میں بات کرنے والے جج کے لیے کیا سپریم کورٹ نوگو ایریا بن گیا ہے۔شرجیل میمن نے کہاکہ کیا وجہ ہے کہ سندھی جج کو سپریم کورٹ میں ترقی نہیں دی جا رہی، ہم وفاق کی سوچ رکھتے ہیں، تعصب کی سوچ نہیں رکھتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…