ہفتہ‬‮ ، 07 جون‬‮ 2025 

ملک بھر میں شب قدر آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانیاں(این این آئی)ملک بھر میں شب قدر (آج)17اپریل کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی،محافل شبینہ،شب بیداری،ختم قرآن مجید،صلوٰة التسبیح اور خصوصی عبادات کا اہتمام ہوگا،مساجد کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے بھی سجایا جائے گا،مساجد میں ختم قرآن کے بھی بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے

اور فرزندان اسلام نوافل،تلاوت قرآن،ذکر و اذکار اور دعاؤں کے ذریعے رب سے استغفار طلب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق لیلة القدر26 اور27رمضان المبارک بمطابق 17اور18 اپریل بروز پیر اور منگل کی درمیانی شب انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔شب قدر کے موقع پرجہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میں نماز عشاسے سحری تک ختم قرآن پاک،ذکر الہی کی خصوصی محافل،حسن قرات، حمد و نعت،درود و سلام کی بابرکت تقریبات منعقد ہوں گی، اس رات شب بیداری ہوگی اور اہل اسلام رات بھر عبادت،ذکر اذکار اور نوافل ادا کریں گے اس موقع پر علمائے کرام قرآن پاک کے نزول اور اس کی قدر و منزلت پر روشنی ڈالیں گے جبکہ ملکی سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی مساجد کو برقی قمقموں سے خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر جہانیاں سمیت ملک بھر کی مساجد اورگھروں میں خصوصی عبادات کا انتظام کیا جائے گا۔اس رات محافل شبینہ ،شب بیداری اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گاہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان کی 27 ویں شب کو ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں ختم قرآن مجید کی سعادت حاصل کی جائے گی

جس کے بعد علمائے کرام اپنے خطبات میں شب قدر کی فضیلت پر روشنی ڈالیں گے۔مساجد اور گھروں میں خصوصی طور پر محافل شبینہ بھی سجائی جائیں گی اور ملک کی مختلف مساجد میں صلوٰة التسبیح کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔شب قدر کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے مساجد،امام بارگاہوں،شاپنگ ایریاز اور مختلف شاہراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔

لیلة القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ طاق راتوں کی تعداد 5 ہے جن میں سے کوئی بھی رات لیلة القدر ہوسکتی ہے اور اس شب کو تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

لیلة القدر میں عبادت کا ثواب ہزار راتوں سے بہتر ہوتا ہے۔اس رات فرزندان اسلام رات بھر مساجد میں اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے ہیں۔رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کے ذوق و شوق کو بام کمال تک پہنچانے کے لئے لیلتہ القدر کو مخفی رکھا گیا۔ اگرچہ یہ رات عوام الناس کی نظروں سے پوشیدہ ہے تاہم خواص اس رات سے آگاہ ہوجاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…