ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

سوشل میڈیا پر گندم کی فی من قیمت 3 ہزار روپے ہونے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

datetime 16  اپریل‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)صوبائی وزیر خوراک مکیش کمار چائولہ نے گندم کی قیمت سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق گندم کی فی من قیمت 3ہزار روپے ہونے کا سوشل میڈیا پر سامنے آنے

والا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا گیا۔صوبائی وزیر خوراک مکیش کمار چائولہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے رواں سیزن میں گندم کی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کی ہے۔انھوں نے سوشل میڈیا پر وائرل گندم کی فی 40 کلو گرام قیمت 3000 روپے کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کاشت کار اور کسان جعلی نوٹیفکیشن پر کان نہ دھریں، سندھ حکومت نے رواں سیزن کے لیے گندم کی قیمت چار ہزار روپے فی من مقرر کی ہے۔مکیش کمار چائولہ نے کہا کہ سندھ کابینہ نے یہ اہم اقدام کاشت کاروں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے اور گندم کی قیمت میں اس لیے اضافہ کیا گیا ہے تاکہ کاشت کاروں کی ہمت افزائی ہو اور وہ زیادہ سے زیادہ گندم اگا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…