اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

عراق،امام مہدی کے ظہور کا اعلان کرنیوالے گروپ کے 65 افراد کو گرفتار کرلیا گیا

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراق میں شیعوں کے بارھویں امام کے طور پر امام مہدی کے ظہور کااعلان کرنے والے 65 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ افراد اصحاب قضیہ کے نام سے معروف گروپ سے وابستہ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرخ کی تفتیشی عدالت نے اس دعوے کے بعد کہ صدرسٹ

تحریک کے رہنما مقتدی الصدر ہی امام مہدی ہیں اور اہل تشیع کے بارہویں امام ہیں۔ اہل قضیہ گروپ کے 65 افراد کی گرفتاری کا اعلان کردیا ہے۔ عدالت نے ایک بیان میں کہا یہ گرفتاریاں قومی سلامتی ایجنسی کے ساتھ ہم آہنگی سے ہوئی۔یہ عدالتی اقدام مذہبی لباس میں ملبوس ایک نامعلوم شخص کے سامنے آنے کے بعد سامنے آیا ہے جو گزشتہ چند دنوں کے دوران عراقیوں کے درمیان بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں مقتدی الصدر سے امام مہدی کے طور پر بیعت کر رہا ہے۔ وہ نامعلوم شخص مقتدی الصدر کی حمایت کا عہد کرنے کے اعلان کر رہا ہے۔ اس شخص نے صدرسٹ تحریک کے تمام حامیوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ان سے وفاداری کی بیعت کریں۔مقتدی الصدر نے ایک روز قبل صدرسٹ تحریک کی تمام سرگرمیاں منجمد کرنے کا اس بنا پر اعلان کردیا تھا کہ اس تحریک میں بدعنوان لوگ موجود ہیں۔مقتدی الصدر نے جمعہ کو اپنے ٹویٹر اکانٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ یہ ایک شرمناک بات ہے کہ وہ اپنی پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں اور کچھ بدعنوان لوگ اس میں شامل ہیں۔واضح رہے مقتدی الصدر نے گزشتہ سال اگست 2022 میں سیاسی کام سے مستقل طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ اس اقدام سے اس وقت ان کے حامی مشتعل ہوگئے تھے۔ انہوں نے وسطی بغداد میں گرین زون میں متعدد سرکاری اداروں اور ریپبلکن پیلس پر دھاوا بول دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…