جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظوری کا تحریری حکم جاری

datetime 15  اپریل‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عمران خان کی حفاظتی درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق 19مارچ کو وقوعہ ہوا جبکہ مقدمہ 6اپریل کو درج کیا گیا، قانون کے مطابق درخواست گزار نے متعلقہ عدالت پیش ہونا ہے۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کو 26اپریل تک حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے، متعلقہ تاریخ گزرنے کے بعد اس حکم کے قانونی اثرات ہوں گے۔یاد رہے کہ جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہو ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی، جس میں مقدمہ مدعی منظور احمد کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان پرغداری سمیت دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اور ان پر خلاف قانون مقدمہ درج کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرے، عدالت متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لئے مناسب وقت فراہم کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…