راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کا کہنا ہےکہ دہشتگردی کے مکمل خاتمےکیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ مؤقف اپنانےکی ضرورت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 257 ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملکی داخلی و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اندرونی اورخطے کے سکیورٹی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ عسکری قیادت درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور عسکری قیادت عوام کے تعاون سے اپنی آئینی ذمے داریاں نبھانے کا عزم کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا جواب دینے کےلیے ہمہ وقت تیار ہے، سکیورٹی فورسز مغربی سرحدی علاقوں میں خفیہ آپریشنز کر رہی ہیں۔آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ دہشتگردی کے مکمل خاتمےکیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ مؤقف اپنانےکی ضرورت ہے۔
دہشتگردی کے مکمل خاتمےکیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ مؤقف اپنانےکی ضرورت ہے: پاک فوج
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے اہم خبر
-
اسرائیل جانیوالی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا، تصویر بھی جاری
-
خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا
-
بلاسود قرضہ اسکیم، کاروباری افراد کو 5 کروڑ روپے تک قرض
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا
-
انوشکا شرما کے ایک آرڈر نے قرض میں ڈوبے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی
-
امریکا: سزائے موت کی قیدی خاتون دو بار زہر کا انجیکشن لگائے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
-
’ایک صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنی فیملی کیلئے 8 کروڑ روپے کے جوتے بنوائے‘
-
حکومت نے قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
-
طلباء میں الیکٹرک بائیک تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان، مفت ہیلمٹ بھی فراہم کیا جائے گا
-
صارفین کے لیے اہم خبر، نئے بجلی کنکشن پر بڑی رکاوٹ سامنے آگئی
-
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، 3 لاکھ خاندانوں کیلئے قرضوں کا بڑا اعلان
-
ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، پنجاب میں شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا آغاز



















































