ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

حکومت نے عدلیہ کے مقابلے پر آ کر سول نافرمانی کی بنیاد رکھ دی،شیخ رشید احمد

datetime 14  اپریل‬‮  2023 |

راولپنڈی (این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے عدلیہ کے مقابلے پر آکر سول نافرمانی کی بنیاد رکھ دی ہے، عدالتی حکم کی نافرمانی، حکم عدولی بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ آج سے سیاسی شطرنج کا کھیل شروع ہو جائے گا، حکومت کے نااہل بونے، چابی والے کھلونوں نے ملکی معاشی، سیاسی، اقتصادی عدالتی بنیادیں ہلا دی ہیں، حکومت کے سیاسی مہرے مات کھائیں گے اور عدلیہ جیتے گی۔سابق وزیر نے کہا کہ 8 ججز کے فیصلے کو نہ ماننا ملک میں انتشار، خلفشار اور فسطائیت کو دعوت دے گا، آصف زرداری، شہباز شریف کو نااہل کرا کر ہی دم لے گا، یہ 97 کو دہرانے کی ناکام سازش کرنے جا رہے ہیں، عدالتی بحران کو سنگین اور گھمبیر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بقا میں ہی ملک کی سلامتی ہے، حکومت کے فیصلے عدلیہ کی آزادی اور معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں، عدلیہ آئین، قانون کا جھنڈا بلند رکھے گی، مداخلت کی اجازت نہیں دے گی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نیب منی لانڈرنگ کے کیسز آئینی اور قانونی انجام کو پہنچیں گے، اوورسیز کو ووٹ کا حق ملے گا، غریب کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، اتوار کو افطاری پر پریس کانفرنس کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…