ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا مذہب، دنیا بھر میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کر گئی

datetime 14  اپریل‬‮  2023 |

دبئی (این این آئی )دنیا کی کل آبادی 8 ارب سے زائد ہے جس میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔ دنیا کی 25فیصد آبادی اسلام کے پیروکار ہیں، اسلام دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گلوبل مسلم پاپولیشن ویب سائٹ نے بتایاکہ

عیسائیت کے بعد اسلام دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے جس کی آبادی 2 ارب سے زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق اسلام ایشیا اور افریقہ کے 26 ممالک کا سرکاری مذہب ہے اور یہ دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی ہے۔2017 میں شائع ہونے والی پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا مذہب ہے، جو جلد ہی عیسائیت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے سب سے بڑے مذہب کے طور پر آ جائے گا۔رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی کہ 2015 سے 2060 کے درمیان مسلمان دنیا کی کل آبادی کے مقابلے میں دو گنا سے زیادہ تیزی سے بڑھیں گے اور اس صدی کے دوسرے نصف میں اسلام عیسائیت کو دنیا کے سب سے بڑے مذہب کے طور پر پیچھے چھوڑ دے گا۔رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائیوں میں دنیا کی آبادی میں 32 فیصد اضافہ متوقع ہے تاہم مسلمانوں کی آبادی میں 70 فیصد اضافہ متوقع ہے جس کے بعد 2060 تک مسلمانوں کی آبادی 3 ارب تک پہنچ جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…