منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مونس الٰہی کے قریبی دوست و فرنٹ مین زبیر خان کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 14  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی کے قریبی دوست و فرنٹ مین زبیر خان کو گرفتار کر لیا۔محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی ،

چودھری مونس الٰہی ، محمد خان بھٹی اور زبیر خان کے خلاف لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے ایک غیر ملکی کمپنی کی واجب الادا رقم 2 ارب90کروڑ کی ادائیگی کے عوض ساڑھے 12کروڑ روپے رشوت وصول کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ ٹھوس شواہد کی بنا ء پر درج کیا گیا ۔سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی،چودھری مونس الٰہی ، محمد خان بھٹی کی ڈیل مونس الٰہی کے دوست زبیر خان نے کرائی ۔غیرملکی کمپنی کی واجب الادارقم کے عوض چودھری پرویز الٰہی نے ساڑھے 6کروڑ روپے وصول کئے ،مونس الٰہی اور محمد خان بھٹی نے پانچ کروڑ جبکہ زبیر خان نے پچاس لاکھ روپے لئے ۔ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سابق سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علی انان قمر پر دبائو ڈال کر 2 ارب 90کروڑ روپے کی فوری ادائیگی کروائی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…