جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

نجی بس سروس کااسلام آباد ،چین کے شہر تاشکورگان کے درمیان سروس شروع کرنے کا اعلان

datetime 14  اپریل‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)پاکستان کی ایک نجی بس سروس نے عید الفطر کے بعد اسلام آباد اور چین کے شہر تاشکورگان کے درمیان سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے ایک نمائندے نے گوادر پرو کو بتایا کہ اسلام آباد سے تاشکرگان تک سروس 13 مئی 2023 کو شروع ہو جائے گی۔

پہلے مرحلے میں 28 سیٹوں کی گنجائش کے ساتھ منی یوٹونگ بس چلائی جائے گی۔ یہ سفر امیگریشن کے عمل سمیت تقریباً 38 گھنٹے کا ہوگا۔ مسافر سوسٹ بارڈر پر ایک رات قیام بھی کریں گے ۔ کرائے کا تخمینہ 60ہزار روپے لگایا گیا ہے ۔نمائندے کے مطابق سفر کے لئے ضروری تقاضوں میں اصل پاسپورٹ/کاپی، اصل ویزا/کاپی، درست ویزا اور چین کا دعوت نامہ(ویزا کیٹیگری )شامل ہے۔اس سروس کے آغاز کا ان پاکستانیوں نے بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا جو زمینی راستے سے چین جانا چاہتے تھے۔ پاکستان الپائن کلب کے سیکرٹری کرار حیدری نے کہا کہ اس اقدام سے خطے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔2019 میں مذکورہ کمپنی نے راولپنڈی،اسلام آباد اور چین کے شہر تاشکورگن کے درمیان بس سروس شروع کی تھی لیکن کورونا وباء کی وجہ سے اس میں تعطل آ گیا تھا ۔ راولپنڈی،اسلام آباد سے تشکرگن پہنچنے میں بس کو تقریباً 25 گھنٹے لگتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…