جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

سابق اعلیٰ فوجی افسران نے آئین کی بالا دستی کیلیے عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا

datetime 14  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افواج پاکستان کے سابق افسران کی غیر سرکاری اور غیر رجسٹرڈ تنظیم ویٹرنز آف پاکستان نے آئین کی بالادستی کے لیے عمران خان کی حمایت و تائید کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق اعلی فوجی افسران کی تنظیم کا دس رکنی وفد زمان پارک پہنچا

جہاں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف سے تفصیلی ملاقات کی اور آئین کی بالادستی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ویٹرنز آف پاکستان نے ملک میں حکمران اتحاد کی جانب سے آئینی بحران میں شدت پیدا کرنے کی کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمان کے ذریعے ریاستی اداروں خصوصاً عدلیہ پر حملوں کی شدید مذمت کی اور آئین کے تحت مقررہ مدت میں انتخابات نہ کروا کر آئین کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔وفد نے کمزور اور ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے خارجی سطح پر پاکستان کی تنہائی اور تیزی سے سکڑتے کردار پر بھی تشویش کا اظہار کیا جبکہ حکومت کی جانب سے شہریوں پر کیے جانے والے طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے عوام اور اداروں میں نفرتیں پیدا کر کے حکومت اپنے عزائم پورے کررہی ہے۔سابق اعلیٰ فوجی افسران نے ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام اور اداروں کے مابین ٹھوس ربط کا کردار ادا کرنے پر چیئرمین عمران خان کی مکمل تائید کا اعلان کیا جبکہ قاتلانہ حملے کے باوجود چیئرمین تحریک انصاف کی سیکیورٹی کے حوالے سے ریاستی غفلت انتشار کو ہوا دینے کی کوشش قرار کیا۔وفد نے عمران خان کی سیکیورٹی کو نہایت سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ کیا جبکہ آزادئ اظہار پر پابندیاں عائد کرکے

ریاستی سطح پر شدت و نفرت کے فروغ کا سلسلہ فوری بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ویٹرنز کے وفد نے دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کو پسِ پشت ڈال کر بدامنی کی آڑ میں انتخابات سے فرار کی کوششیں ترک کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور واضح کیا کہ وہ صاف شفاف انتخابات کے ذریعے سیاسی استحکام کے حصول اور معیشت کی بحالی کے چیئرمین تحریک انصاف کے مؤقف کی بھی مکمل تائید حمایت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…