جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان کے سیکیورٹی آفیسر کی گرفتاری، ایف آئی اے تفتیش میں اہم انکشافات

datetime 13  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف سیکیورٹی آفیسر افتخار رسول گھمن کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کے معاملے پر ایف آئی اے کی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آگئے۔ملزم افتخار رسول گھمن 41جعلی کمپنیاں بنا کر دو ساتھیوں سمیت منی لانڈرنگ کرتا رہا،

کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز بھی سامنے آگئیں۔ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کا چیف سیکیورٹی آفیسر افتخار رسول گھمن اپنے دو ساتھیوں عاصم حسین اور قیصر مشتاق کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کرتا رہا،ملزم کے اکاؤنٹس میں 2020سے 2022تک بیرون ملک سے34کروڑ21لاکھ 73ہزار53روپے جمع کروائے گئے۔ملزم کے سات اکاؤنٹس میں کیش جمع ہو نے والی رقم کی مالیت 22کروڑ 45لاکھ 50ہزار روپے ہے، یہ رقوم ایک نجی بنک میں کھولے گئے اکاؤنٹس میں جمع کروائی گئیں۔رپورٹ کے مطابق ملزم افتخار رسول گھمن نے2020سے2022تک 800ملین روپے جمع کروائے، ملزم کے ساتھی عاصم حسین کے اکاؤنٹ میں 5لاکھ ڈالر جمع ہوئے۔ ملزم افتخار رسول نے2012 کے دوران سندھ بینک میں 10لاکھ ڈالر جمع کروائے، ملزم نے دو خواتین رضیہ سلطانہ اور تسنیم فاطمہ کے اکاؤنٹس میں بھی پانچ پانچ لاکھ ڈالر جمع کروائے۔یہ رقوم بظاہر ہنڈی حوالہ اکانٹس کی سیٹلمنٹ کیلئے استعمال ہوئیں، ملزم افتخار رسول کی سات جائیدادوں اور اثاثوں کی مالیت بھی47کروڑ 95لاکھ6ہزار 113روپے بنتی ہے، ان اثاثوں میں زرعی اراضی، ماڈل ٹان، گارڈن ٹان، ڈی ایچ اے اور جیل روڈ پر واقع گھر شامل ہیں۔ملزم کے اثاثوں میں پانچ، پانچ مرلے کے دس پلاٹ اور گلبرگ میں دس مرلے کا ایک پلاٹ بھی شامل ہے۔عدالت نے ملزم افتخار رسول کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…